• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان نے آریان خان کیلئے اسرائیلی مصنف کی خدمات حاصل کرلیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بھارتی فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان بیٹے آریان خان کے بالی ووڈ میں بطور مصنف مستقبل کے حوالے سے کافی زیادہ سنجیدہ ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے کے بطور مصنف بالی ووڈ انڈسٹری میں ڈیبیو کے حوالے سے تحریری صلاحیتوں کو بہتر طور پر نکھارنے کے لیے اسرائیل کے مشہور ڈرامے ’فودا‘ کے اسکرین رائٹر اور اداکار لیور راز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اداکار کے قریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ آریان خان اپنے والد کے پروڈکشن ہاؤس ’ریڈ چلیز‘ کی ایک ویب سیریز کے لیے مصنفین کے ایک گروپ کے ساتھ مل کر اسکرپٹ لکھ رہے ہیں اور اس گروپ میں اسرائیلی مصنف لیور راز بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، اس پروجیکٹ پر کام شروع ہو چکا ہے اور سال کے آخر تک اس کی شوٹنگ کا آغاز ہو سکتا ہے۔ 

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آریان فلمسازی سیکھنا چاہتے ہیں لیکن وہ فلم ڈائریکشن کی طرف اپنا دھیان دینے سے پہلے بطور مصنف اپنے کیریئر کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔

آریان خان کے پروجیکٹ کی کاسٹنگ زوروں پر ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ یہ شو 2022ء کے آخر میں شوٹنگ کے مراحل میں داخل ہوجائے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید