• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد شریف قتل تحقیقات: سپریم کورٹ کا از خود نوٹس کی سماعت پر اعلامیہ

سپریم کورٹ نے صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کا اعلامیہ جاری کردیا۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ڈی جی ایچ آر سیل کی رپورٹ 2 ججز جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس محمد علی مظہر کو بھیجی۔

اعلامیے کے مطابق دونوں ججز نے معاملے پر از خود نوٹس لینے کی رائے دی۔

سپریم کرٹ اعلامیے کے مطابق عدالت نے ازخود نوٹس میں وزارت داخلہ کو ارشد شریف قتل کی ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دیا۔

اعلامیے کے مطابق عدالت نے ارشد شریف قتل کی ایف آئی آر 7 دسمبر کو  پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

اعلامیے کے مطابق عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ طلب کی اور ساتھ ہی سیکریٹری خارجہ سے کینیا میں ہونے والی تحقیقات پر عدالت کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت 7 دسمبر کو ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید