• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم پاکستان کرکٹ بورڈ کی تحویل میں دینے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور کے حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی تحویل میں دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور خیبرپختونخوا حکومت میں اس حوالے سے معاہدہ طے پاگیا ہے۔

پی سی بی اور  ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپورٹس کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرلیے گئے ہیں۔

چیف ایگزیکٹیو پاکستان کرکٹ بورڈ فیصل حسنین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں جو ہمارے لیے بہت اہم ہے۔

فیصل حسنین نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ پورے پاکستان میں ہو، خیبرپختونخوا میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بہت ٹیلنٹ ہے، اس پر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں زیادہ کھلاڑیوں کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید