• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 24 کروڑ کی کمیٹی، مرکزی خاتون گھر چھوڑ گئی


کراچی میں 24 کروڑ کمیٹی اسکینڈل کی مرکزی خاتون اپنا گھر چھوڑ گئی اور فون بھی بند کر دیا۔

خاتون نے سوشل میڈیا پر پیغام میں رقم کا تقاضہ کرنے والوں کو غنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ غنڈا عناصر ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، حفاظت کے لیے گھر تبدیل کیا۔

رقم سے محروم کئی افراد نے ایف آئی اے کو درخواستیں جمع کروا دیں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ادائیگیوں کی تفصیلات اور شواہد جلد ایف آئی اے کو دیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی میں خواتین کی پیسے بچانے کی روایتی بی سی/ کمیٹیوں کی اسکیم میں 24 کروڑ روپے تک کا مبینہ فراڈ سامنے آیا تھا۔

کمیٹی جمع کرنے والی خاتون نے کمیٹیاں واپس کرنے سے معذوری کا اظہار کیا تھا۔

بینکنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی جمع کرنے والی خاتون سدرہ حُمید کے نجی بینک اکاؤنٹ سے رقم نکال لی گئی ہے، کروڑوں روپے جمع کرنے والی خاتون کے بینک اکاؤنٹ میں صرف 24 ہزار روپے موجود ہیں۔

قومی خبریں سے مزید