لیجنڈ باکسر محمد علی کی نمازہِ جنازہ اداکر دہ گئی باکسنگ کنگ کو آج سپردِ خاک کیا جائیگا۔
رِنگ کے کنگ اور باکسنگ لیجنڈ محمد علی کی نماز جنازہ انکے آبائی قصبے میں ادا کر دی گئی ہے جس میں ہزاروں ا فراد نے شرکت کی۔
نمازِ جنازہ میں شاہِ اردن، ترکی کے صدر، حامد کرزئی اور پاکستانی سفیر سمیت مداحوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جبکہ نمازِ جنازہ امام زید شاکر نے پڑھائی۔
باکسنگ کنگ محمد علی کو آج سپردِ خاک کیا جائیگا جس کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔آخری رسومات میں بھی اہم شخصیات شریک ہونگی جبکہ تدفین میں شرکت کیلئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ ان کے آبائی قصبے لوئی وِل پہنچ چکے ہیں۔
نمازہ جنازہ میں شرکت کیلئے پاس تقسیم کئے گئے ہیں ۔ ان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے پاس کے حصول کے لیے قطاروں میں لگ کر گھنٹوں انتظار کیا ۔