• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ: پاکستانی باکسر شعیب خان نے ٹائٹل فائٹ جیت لی

پاکستانی باکسر شعیب خان نے تھائی لینڈ میں پروفیشنل اے بی ایف ایشین ٹائٹل فائٹ جیت لی۔

پاکستانی باکسر محمد شعیب نے تھائی لینڈ میں انڈونیشین حریف باکسر کو شکست دے دی۔

قومی باکسر فائٹ کے دوران تمام 10 راؤنڈ میں ناقابل شکست رہے، انہوں نے 117 پوائنٹس جبکہ انڈونیشین باکسر نے 57 پوائنٹس اپنے نام کیے۔

شعیب خان کی لگاتار یہ تیسری کامیابی ہے، انہوں نے اپنی جیت پاکستانی قوم کے نام کردی ہے۔

قومی باکسر نے ٹائٹل فائٹ میں فتح کے بعد گفتگو کی اور کہا کہ میرا ہمیشہ خواب رہا ہے کہ پوری دنیا میں سبز ہلالی پرچم بلند کروں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید