• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی گانا ’پسوڑی‘ گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا گیت بن گیا

سال 2022 میں پاکستانی گانا پسوڑی گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا گیت بن گیا۔

گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل کے گیت نے مقبول ترین کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس کے گانے ’بٹر‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں رواں برس علی سیٹھی اور شائے گل کا گیت پسوڑی ریلیز ہوا تھا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پڑوسی ملک بھارت سمیت دنیا بھر میں موسیقی کے پرستاروں کو اپنا گرویدہ بنا لیا تھا۔

اس گانے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر بے حد پذیرائی ملی اور گانے کے چند ڈانس اسٹیپس عالمی ٹرینڈ بن گئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید