• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد (اے پی پی، جنگ نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں، حکومت آئی ٹی کی برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ایشیا پیسفک آئی سی ٹی ایوارڈز تقریب میں انہوں نے نوجوانوں کو ڈیجیٹل شعبہ میں بااختیار بنانے کا معاملہ اٹھایا ہے، ٹیکنالوجی کے اس دور میں ہمارے نوجوانوں کو بڑے تصورات پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آئی ٹی کی برآمدات کی استعداد اربوں ڈالر ہے، حکومت برآمدات بڑھانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید