• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ افراد کمیشن نے پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاپتہ افراد کمیشن نے پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرا دی۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 9133 افراد کے لاپتہ ہونے کی شکایات ملیں، جن میں سے 5574 افراد کا سراغ لگایا ہے۔

لاپتہ افراد کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کمیشن کی کوششوں سے 3743 افراد گھروں کو پہنچ چکے ہیں، نومبر میں81 افراد گھروں کو پہنچ گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ لاپتہ قرار دیے گئے 974 افراد حراستی مراکز اور 616 جیلوں میں ہیں، مجموعی طور پر 241 لاپتہ افراد کی لاشیں ملیں جبکہ مجموعی طور پر 6926 کیسز نمٹائے جا چکے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 30 نومبر تک لاپتہ افراد کے2207 مقدمات زیر التوا ہیں، نومبر میں کمیشن کو 98 نئے کیسز موصول ہوئے اور 101 نمٹائے گئے۔

قومی خبریں سے مزید