• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک پارٹی کا ایڈمنسٹریٹر ہٹاکر دوسری کا لگایا جا رہا ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو
حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ایک پارٹی کا ایڈمنسٹریٹر ہٹا کر دوسری پارٹی کا لگایا جا رہا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے سیاسی ایڈمنسٹریٹر کو برطرف کیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن روکنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) چاہ رہی ہے کہ پی پی جو لوٹ رہی ہے اس میں سے کچھ مل جائے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ 2009ء سے 2015ء تک بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے گئے، ایم کیو ایم اس وقت پیپلز پارٹی کی اتحادی تھی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے دن پر فوج اور رینجرز کو ہر پولنگ اسٹیشن پر تعینات کیا جائے، پیپلز پارٹی بدترین فسطائیت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے سیاسی یا سرکاری ایڈمنسٹریٹر کے نام فائنل ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں نئے ایڈمنسٹریٹر کی آج تعیناتی کا امکان ہے۔

سندھ حکومت ایم کیو ایم کے نامزد کردہ سیاسی یا سرکاری ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔

سیاسی ایڈمنسٹریٹر کے طور پر رہنماء ایم کیو ایم عبد الوسیم کا نام فائنل کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید