• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمان کا عیدالفطر کے بعد ملک گیر عوامی تحریک چلانے کا اعلان

اسکرین گریب/ فیس بک نعیم الرحمان
اسکرین گریب/ فیس بک نعیم الرحمان 

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عیدالفطر کے بعد ملک گیر عوامی تحریک چلائیں گے، ہم چاروں صوبوں میں جائیں گے۔ 

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے ہمراہ اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 19 فروری کو غزہ امن بورڈ کا اجلاس ہونے جا رہا ہے، 70 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کا خون بہایا گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غزہ امن بورڈ کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان سے بات چیت ہوئی، ہماری مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

قومی خبریں سے مزید