وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کیلئے کوشاں ہیں، سیلاب سے لاکھوں گھر تباہ اور مواصلات کا نظام متاثر ہوا۔
نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب کے دوران مسلح افواج، متعلقہ اداروں، وفاق اور صوبائی حکومتوں نے مل کر کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ کاوشوں اور جذبے سے متاثرین کی خدمت کے قابل ہوئے، چیئرمین این ڈی ایم اے کی خدمات لائق تحسین ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب سے سیکڑوں لوگ اللّٰہ کو پیارے ہوئے، دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے، مستقبل میں بھی قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اسی جذبے سے کام کرنا ہوگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ سیلابی تباہی پر دکھ ہے، سیلاب کے دوران کام کرنے والوں سے ملاقات فخر کی بات ہے۔