شیخوپورہ (نمائندہ جنگ) ڈاکوؤں نے حساس ادارے کے سابق ملازم کو فائرنگ کر کے قتل کردیا ۔ بتایا گیا ہےکہ کشمیر ٹاون سکیم نمبر3 میں چار ڈاکو عمران کےگھر میں گھس کر لوٹ مار کر رہے تھے جس پر اس کا ہمسایہ ریٹائر ڈ فوجی جاوید اس کے گھر میں دیوار پھاند کا داخل ہوا جس نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا دوسرے ڈاکو نے اسے گولی مار شدید زخمی کردیا جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ڈاکو فرار ہوگئے۔ فیروزوالا پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔