ممبئی (ایجنسیاں)اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے فلم”باہو بلی ٹو “کے لئے گھڑ سواری کی تربیت لینا شروع کر دی۔اس فلم میں تمنا کو ایک موئثر کردار ملا ہے جس کے لئے اس کو گھڑ سواری کرتے ہوئے بعض اہم سین کرنے ہے تاہم اس کے لئے گھوڑے کو قابو رکھنے کے لئے تمنا کے لئے باضابہ طور گھڑ سواری سیکھنا ضروری تھا۔وہ جیتو ورما سے گھڑ سواری سیکھ رہی ہیں جنہوں نے کنگنا اور سوناکشی کو بھی گھڑ سواری سکھائی ہے۔اس فلم میں تمنا نے تلوار بازی کا مظاہرہ بھی کرنا ہے۔فلم باہو بلی ہالی وڈ فلم ”میگنم اوپس“کا ہندی ورژن ہے۔