• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محترمہ بینظیر بھٹو شہید انسانی حقوق کی علمبردار تھیں، زرداری

faul fwTw
faul fwTw

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر سابق صدر آصف زرداری نے پیغام جاری کیا ہے۔

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق انسانی آزادی کے لیے پہلا قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو نے 1973 کے آئین میں انسانی حقوق کی ضمانت دی، محترمہ بینظیر بھٹو شہید انسانی حقوق کی علمبردار تھیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے انسانی حقوق کی بحالی کے لئے کئی دہائیوں تک جدوجہد کی۔ پاکستان پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی انسانی حقوق کو یقینی بنایا۔

ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی معمول بن چکا ہے، عالمی دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر آواز بلند کرے۔

پاکستان پیپلزپارٹی انسانی حقوق کی فراہمی کی وکالت کرتی رہے گی۔ 

قومی خبریں سے مزید