• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، افغان باشندہ سے لاکھوں روپے کی غیرقانونی کرنسی برآمد، ملزم گرفتار

پشاور(نمائندہ جنگ)ایف آئی اے پشاور نے چوک یادگار میں چھاپہ کے دوران افغان باشندہ سے لاکھوں روپے کی غیرقانونی کرنسی قبضہ میں لے کراسے گرفتار کرلیا ہے،ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے حساس ادارے کے اہلکاروں کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم کی شناخت مسیح اللہ ولد بہادرگل کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق افغانستان سے بتایاجاتا ہے ۔دوران تلاشی ملزم کی گاڑی سے 45لاکھ 70ہزارپاکستانی اور 14000 افغان کرنسی سمیت ہنڈی حوالہ کی رسیدیں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم برآمد ہونے والی کرنسی سے متعلق جواز پیش نہیں کرسکا جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید