• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل پر بھی یورو فٹ بال چیمپئن شپ کا جادو چڑھ گیا

پیرس( جنگ نیوز) فٹ بال کا جادو نہ صرف شائقین پر بلکہ گوگل پر بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ گوگل نے جمعہ سے شروع ہونے والے یورو کپ2016 کے لئے خصوصی ڈوڈل بنایا ہے۔گوگل کی اسپیلنگ میں شامل’’ ایل‘‘ كو فرانس کی شناخت ایفل ٹاور کی شکل دی گئی ہے اس کے ساتھ ہی اس خاص ڈوڈل میں یورو کپ میں شامل  تمام 24 ٹیموں کے جھنڈوں کو شامل کیا گیا ہے۔
تازہ ترین