نئی دہلی ( جنگ نیوز) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو ’’انڈین آف دی ایئر 2015‘‘کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔نیو دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ثانیہ بیحد خوش دکھائی دیں اور اپنے خیالات کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اعزاز کو پا کر فخر محسوس کر رہی ہیں اور اپنے جیت کے سلسلے کو جاری رکھیں گی۔ بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے 2000ء سڈنی اولمپک کی کانسی کی تمغہ یافتہ خاتون ویٹ لفٹر کرن ملیشوری کے ساتھ ثانیہ کو ایک خصوصی تقریب میں اس ایوارڈ سے نوازا۔