• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، سابق صوبائی وزیر کے گھر پر دستی بم سے حملہ، علاقے میں خوف وہراس

پشاور(نمائندہ جنگ)پشاور میںنامعلوم افراد نے سیاسی وکاروباری شخصیت اورسابق صوبائی وزیر کے گھر پر ہینڈ گرنیڈ پھینک دیا تاہم دستی بم نہیں پھٹا ۔دستی بم پھینکنے کی اطلاعات سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا۔ بم دومو ٹر سا ئیکل سو اروں نے پھینکا ،سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی، پولیس کے مطابق گزشتہ رات گلبہار کے علاقہ جاوید ٹاؤن میں نامعلوم افرادنے مبشرجاوید اور انکے والد سابق صوبائی وزیر حاجی جاوید کے گھر پر دستی بم پھینک دیا تھاجس کی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ۔دستی بم گھر کے چھت پر گر گیاتھاتاہم یہ خوش قسمتی سے نہیں پھٹا۔
ملک بھر سے سے مزید