• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی فاسٹ بولر جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ جنوبی افریقا کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کے جنوبی افریقا کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلنے کا امکان ہے۔

پیٹ کمنز فٹنس مسائل کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ہفتے سے برسبین میں شروع ہو گا۔

آسٹریلوی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین جارج بیلی کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز کی فٹنس بہتر ہو رہی ہے، پہلا ٹیسٹ کھیلنے کا امکان ہے۔

جارج بیلی نے کہا کہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کو فٹ ہونے کے لیے وقت درکار ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسکاٹ بولینڈ، مائیکل نیسر اور لانس مورس کو ٹیسٹ اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید