• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی با حجاب گلوکارہ ایوا بی نے منگنی کرلی

کولاج بشکریہ انسٹاگرام
کولاج بشکریہ انسٹاگرام 

پاکستانی ہِپ ہاپ اور ریپر گلوکارہ ایوا بی کی منگنی ہو گئی ہے۔

باحجاب، نقاب پہن کر گانے والی پاکستان کی واحد گلوکارہ ایوا بی نے منگنی کر لی ہے۔

انہوں نے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کو انسٹاگرام پر متعدد ویڈیوز اور تصویریں شیئر کرتے ہوئے دی ہے۔


ایوا بی نے اس پوسٹ کے کیپشن میں کچھ لکھے بغیر انگوٹھی کا ایموجی بنایا ہے اور اپنے منگیتر کو ٹیگ بھی کیا ہے۔

ایوا بی کی پوسٹ میں اُنہیں مہندی لگائے تیار دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس پوسٹ کے آخر میں ایک کیک بھی ہے جس پر ’منگنی مبارک‘ لکھا ہوا ہے۔

اس پوسٹ پر ایوا بی کے مداحوں سمیت شوبز کی معروف شخصیات کی جانب سے بھی مبارکباد کا سلسلہ جا ری ہے۔

واضح رہے کہ گلوکارہ ایوا بی کا تعلق  لیاری کے بلوچ خاندان سے ہے، ایوا بی اپنے گانے بھی بلوچی اور اردو زبان میں لکھتی ہیں۔

ایوا بی کو 2022ء میں میوزک سیریز، کوک اسٹوڈیو میں گانے ’کنا یاری‘ سے کافی شہرت ملی ہے۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید