• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حجابی گلوکارہ ایوا بی کی تصویر ٹائمز اسکوائر پر آویزاں

ایوا بی، فائل فوٹو
ایوا بی، فائل فوٹو 

پاکستان میوزِک انڈسٹری کی نئی ٹیلنٹڈ حجابی گلوکارہ ایوا بی کی تصویر  نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر آویزاں ہوگئی۔

ایوا بی کو کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 کے مشہور گانے ’کنا یاری‘ سے موسیقی کی دنیا میں پہچان ملی۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ مشہور ریپرز ایمینیم اور کوئین لطیفہ سے متاثر ہیں۔

گلوکارہ اس وقت بہت خوش ہیں کیونکہ ٹائمز اسکوائر پر ان کی تصویر کو آویزاں ہونا ایک شاندار کامیابی ہے اور پاکستان کے لیے ایک فخریہ لمحہ ہے۔

آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائے نے اپنےآفیشل انسٹاگرام پیج پر ایوا بی کی نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر تصویر آویزاں کی جانے کی خوشخبری سنائی۔

اس انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ’ایوا بی ٹائمز اسکوائر پر جلوہ گر ہونے والی پہلی سحر انگیز بلوچ گلوکارہ ہیں‘۔

اسپاٹی فائے کی جانب سےکیپشن میں مزید لکھا گیا ہے کہ’ایکوئل پاکستان کی دیگر پاکستانی خواتین فنکاروں کے ساتھ ان کے کام کو بھی سنیں‘۔

یہ خبر سامنے آتے ہی کئی پاکستانی مشہور شخصیات نے گلوکار کو مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ ایوا بی نے اپنے میوزک کیرئیر کا آغاز 2014ء میں کیا تھا اور اب تک وہ میوزک انڈسٹری کے کچھ نمایاں ناموں کے ساتھ کام کر چکی ہیں جن میں علی گل پیر، انس بلوچ اور مومنہ مستحسن شامل ہیں۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید