طارق فاطمی کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا معاونِ خصوصی برائے رابطہ کاری مقرر کر دیا گیا ہے۔
طارق فاطمی کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا معاونِ خصوصی برائے رابطہ کاری مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے طارق فاطمی کی تعیناتی کی منظور دے دی ہے۔
وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے رابطہ کاری کا یہ عہدہ وزیرِ مملکت کے برابر ہو گا۔
اس سے قبل طارق فاطمی مشیر برائے خارجہ امور اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے معاونِ خصوصی بھی رہ چکے ہیں۔
طارق فاطمی 35 سال سے زائد عرصے تک کیریئر ڈپلومیٹ رہے۔
اس دوران انہوں نے 2 مرتبہ ماسکو، نیو یارک، 2 مرتبہ واشنگٹن اور بیجنگ سمیت بیرونِ ملک پاکستانی مشنز میں مختلف سفارتی ذمے داریاں انجام دیں۔