• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا مریم نواز اور صفدر کی بریت کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ


ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب نے مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بریت کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کیا جائے گا، نیب کے فیصلے سے پراسیکیوشن برانچ کو بھی آگاہ کیا جا چکا ہے۔

نیب کا پراسیکیوشن برانچ کو بھیجا گیا خط بھی سامنے آگیا ہے۔

نیب راولپنڈی نے مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر کی بریت کے خلاف اپیلیں نہ کرنے کا تحریری آرڈر جاری کر دیا ہے۔

ڈی جی نیب راولپنڈی نے مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر کی بریت کے خلاف اپیلیں نہ کرنے کی منظوری دی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو بری کر دیا تھا۔

عدالت نے مختصر فیصلے میں کہا تھا کہ مریم نواز پبلک آفس ہولڈر نہیں تھیں ان پر اثاثوں کا کیس نہیں بنتا، 7 سال قید کی سزا کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

اس وقت کے جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیس شاید ٹھیک ہو مگر نیب ثابت کرنے میں ناکام رہا،ہم صرف کسی کی سنی سنائی بات پر فیصلہ نہیں سنا سکتے۔

قومی خبریں سے مزید