• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد رضوان نے پاکستان اور کرکٹ کے درمیان تعلق بتادیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے ایک انٹرویو کے دوران پاکستان اور کرکٹ کے درمیان تعلق بتادیا۔

محمد رضوان نے غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پشاور میں کرکٹ کھیلنا تھوڑا مشکل ہوتا تھا کیونکہ والدین بچوں کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دیتے تھے۔

محمد رضوان نے کہا کہ کرکٹ سے نام بن رہا ہے تو لوگ بچوں کو اکیڈمی بھیج رہے ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹر نے بتایا کہ میں نے ٹیپ بال سے کرکٹ کا آغاز کیا جو پاکستان میں بہت مقبول ہے، اس سے کھلاڑیوں کا گیم بہتر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے میرے ٹی ٹوئنٹی کیریر میں تبدیلی آئی اور بھارت کے خلاف ورلڈکپ میچ جیتنے کے بعد پاکستان میں بہت پیار ملا۔

محمد رضوان نے مزید بتایا کہ اس میچ کے بعد لوگ ہم سے بہت پیار کرتے ہیں، پاکستان میں کچھ بھی خریدنےجاتا ہوں تو لوگ پیسے نہیں لیتے۔

محمد رضوان نے کہا کہ بابر اعظم کے ساتھ اچھی دوستی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید