• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم پی ایس ایل 8 کیلئے پشاور زلمی کے کپتان مقرر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے لیے پشاور زلمی نے بابر اعظم کو کپتان مقرر کردیا۔

ڈائریکٹر کرکٹ پشاور زلمی محمد اکرم نے بابر اعظم کو پی ایس ایل 8 میں ٹیم کا کپتان بنانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی زلمی سے وابستگی اور کپتانی پر فخر ہے۔

اس پر بابراعظم نے کہا کہ پشاور زلمی کی قیادت باعث اعزاز ہے، نئے چیلنج کے لیے پُرجوش ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی بہترین ٹیم اور مستقل مزاج کارکردگی کی حامل ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید