• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلموں پر تبصرہ کرتے بھارتی ہدایتکار آپس میں الجھ پڑے

بالی ووڈ کے معروف فلمساز اور اداکار انوراگ کشیاپ اور فلم کشمیر فائلز کے ڈائریکٹر ویویک اگنی ہوتری کے درمیان کچھ تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

اس دوران انوراگ کشیاپ نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگلی مرتبہ کچھ سنجیدہ تحقیقی کام ضرور کیجیے گا۔ 

واضح رہے کہ ویویک اگنی ہوتری نے حال ہی میں طنزیہ انداز میں انہیں بالی ووڈ کا واحد مائی لارڈ کہا تھا۔ 

انوراگ کشیاپ نے اپنے ٹوئٹر پر ویوک اگنی ہوتری کے دوران گفتگو ’کنتارا‘ اور ’پشپا‘ جیسی فلموں پر ایک پبلکیشن کے حوالے سے حالیہ کمنٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’سر آپکی غلطی نہیں ہے، آپکی فلموں کی ریسرچ بھی ایسی ہی ہوتی ہے جیسی آپکی میری گفتگو پر ٹوئٹ ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’آپ کا اور آپ کی میڈیا کا بھی یہی حال ہے۔ کوئی بات نہیں، اگلی بار تھوڑا سنجیدہ ریسرچ کرلینا۔‘

خیال رہے کہ اس سے قبل ویویک نے ایک نیوز آرٹیکل ہیڈ لائن شیئر کیا تھا، جس میں انوراگ کشیاپ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ کنتارا اور پشپا جیسی فلمیں انڈسٹری کو تباہ کر رہی ہیں۔

اس پر ویوک نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بالی ووڈ کے واحد مائی لارڈ کی ان آرا سے  قطعی طور پر اتفاق نہیں کرتا۔ اس پر بہت سارے نیٹ یوزرز نے کہا تھا کہ ہیڈ لائن میں انوراگ کا غلط حوالہ دیا گیا ہے۔‘

نیٹ یوزرز کا مزید کہنا تھا کہ پہلے انٹرویو دیکھیں، دراصل انکا یہاں حوالہ غلط طور پر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انوراگ کشیاپ نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ ناگ راج کی سائراج نے مراٹھی سینما کو تباہ کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ پیسے بنائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کنتارا اور پشپا آپکو حوصلہ دیتا ہے کہ آپ اپنی کہانی پیش کریں، لیکن کے جی ایف ٹو بڑی کامیابی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید