سکھر(بیور ورپورٹ) سکھر کے نواحی علاقے سانگی کی رہائشی خاتون مسمات لطیفاں کٹپر نے با اثر شخص کی زیادتیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ با اثر شخص گاؤں والوں سے مبینہ طور پر بھتہ وصول کررہا ہے،بھتہ نہ دینے پر ہمارے گھروں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ پولیس میں رپورٹ درج کرائی ہے مگر پولیس بھی با اثر شخص کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے۔ مسمات لطیفاں نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سکھر سے اپیل کی کہ با اثر شخص کی زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے۔ انہیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔