سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)سابق رنجش پر خاتون کو زخمی کرنے والے3افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ میں سابق رنجش پر وارث، قمر اور عامر نے ظہیر عباس کی والدہ عشرت بانو کو ڈنڈوں اور سوٹوں کے وار کرکے زخمی کردیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔