سیالکوٹ (نمائندہ جنگ )3فراد نے15 سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا۔تھانہ بڈیانہ کے علاقہ لنگے کے رہائشی عبدالرشید نے اپنی تحریری درخواست میں الزام لگایا ہے کہ اس کے گھر ٹھہرے ہوئے غلام فرید، کاشی اور زاہدہ نے اس کی15سالہ بیٹی کو(ا) کو اغوا کر لیا ہے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔