• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ کے رمضان بازاروں میں دو نمبر اشیاء کی فروخت کا انکشاف

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ) سستے رمضان بازاروں میں منافع خوروں نے نئے ڈھنگ سے شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع کردیا اورمعروف برانڈز کے مشروبات، گھی، صرف، صابن سمیت دیگر درجنوں ایسی اشیاء ملتے جلتے ناموں کے برانڈزسے فروخت کیلئے رکھی گئی ہیں جن کی قیمتیں بھی ان کے معیار سے مطابقت نہیں رکھتیں جبکہ ان سستے رمضان بازاروں میں فروخت کئے جانے والے آٹے کے معیار بھی خواتین نے احتجاج کیا ہے  ، دریں اثناء مارکیٹ کمیٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ہمارا عملہ بہتر سے بہتر اشیاء رمضان بازاروں میں فروخت کروانے کی کوشش کررہا ہے ، پرچیز کمیٹی کے تعاون نہ کرنے کی بناء پر ضلع حکومت سے ہم نے خود 16قسم کی اشیاء خوردونوش خریدنے کی اجازت مانگ لی ہے ۔
تازہ ترین