شیخوپورہ(نمائندہ جنگ ) تھانہ سٹی بی ڈویژن کے علاقہ گوجرانوالہ روڈ انڈر پاس کے قریب سے نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے جو کو پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر اسکے ورثاء کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ دریں اثناء تھانہ صدر کے علاقہ منڈیالہ روڈ سے ملنے والی نعش کی شناخت بشیر کے نام سے ہوئی ہے جو کوٹ عبدالمالک کا رہائشی بتایا گیا ہے اس کی نعش بھی کھیتوں سے ملی تھی۔