پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے ڈرافٹ ہوا، جہاں دنیا کے صف اول کھلاڑیوں کو فرنچائز نے پک کیا۔
پلاٹیننم کیٹیگری کے پہلے رؤانڈ میں لاہور قلندرز نے فخر زمان کو پک کیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سری لنکا کے ونندو ہسارانگا کو اپنی ٹیم میں شامل کروایا۔
اس پک کے دوران ملتان سلطانز نے نسیم شاہ کو پک کیا لیکن کوئٹہ نے آر ٹی ایم کا استعمال کرتے ہوئے اسے نسیم کو پک کرنے سے روک دیا جس کے بعد ملتان سلطانز کو دوبارہ پک دی گئی اور اس مرتبہ انہوں نے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ ملر کو اپنی ٹیم کے لیے پک کیا۔
راؤنڈ ون کے دوران کراچی کنگز نے آسٹریلیا کے میتھیو ویڈ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے انگلینڈ کے ایلکس ہیلز اور پشاور زلمی نے سری لنکا کے بھانوکا راجپکسے کو منتخب کیا۔
اسی کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نسیم شاہ کو پک کیا، پشاور زلمی نے ویسٹ انڈیز کے رومین پاول کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔
افغانستان کے جارح مزاج بلے باز رحمان اللّٰہ گرباز کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے پک کیا، جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر کو کراچی کنگز نے پک کیا جبکہ ملتان سلطانز نے آئرلینڈ کے جوش لٹل کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔
ڈائمنڈ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے افغانستان کے فضل حق فاروقی کو منتخب کیا۔
اس کیٹیگری میں افغانستان کے مجیب الرحمان کو پشاور زلمی نے اپنی ٹیم کے لیے پک کیا۔
لاہور قلندرز نے حسین طلعت کو پک کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈیز کے اوڈین اسمتھ، کراچی کنگز نے جیمز وینس اور جیمز فلر کو اپنی ٹیم کے لیے پک کیا۔
گولڈ کیٹیگری ون میں پشاور زلمی نے دانش عزیز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے احسان علی کو پک کیا۔
زمبابوین کرکٹر سکندر رضا کو لاہور قلندرز نے پک کیا، ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کو ملتان سلطانز نے پک کیا۔
آسٹریلیا کے اینڈریو ٹائے کو کراچی کنگز، انگلینڈ کے لیام ڈاؤسن کو لاہور قلندرز اور ارشد اقبال کو پشاور زلمی نے پک کیا۔
سلور کیٹیگری راؤنڈ ون میں نوجوان لیگ اسپنر ابرار احمد کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے پک کیا، عمید آصف کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے، طیب طاہر کو کراچی کنگز نے، اسامہ میر کو پشاور زلمی نے، صائم ایوب کو پشاور زلمی نے جبکہ دلبر حسین کو لاہور قلندرز نے پک کیا۔
سلور کیٹیگری راؤنڈ 2 میں پشاور زلمی نے عثمان قادر کو، صہیب مقصود کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے، عثمان خان کو ملتان سلطانز نے، محمد اخلاق کو کراچی کنگز نے پک کیا۔
لاہور قلندرز نے مرزا طاہر بیگ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد زاہد کو پک کیا۔
سلور کیٹیگری کے تیسرے راؤنڈ میں لاہور قلندرز نے احمد دانیال اور ملتان سلطانز نے ثمین گل کو پک کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے رومان رئیس جبکہ انور علی اور محمد سرور آفریدی کو ملتان سلطانز نے پک کیا۔
ایمرجنگ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں کراچی کنگنز نے عرفان خان نیازی، پشاور زلمی نے صفیان مقیم، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ذیشان ضمیر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عبدالواحد بنگلزئی اور لاہور قلندرز نے شاہویز عرفان کو منتخب کیا۔
ایمرجنگ کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی اپنی پکس میں بالترتیب حسان نواز، نصیب اللّٰہ خان اور ایمل خان کو منتخب کیا۔
اسی طرح سپلیمنٹری کیٹیگری کے راؤنڈ میں پشاور زلمی نے نیوزی لینڈ کے جمی نیشم، ملتان سلطانز نے انگلینڈ کے عادل رشید، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل، لاہور قلندرز نے جورڈن کوز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے معین علی کا انتخاب کیا۔
سپلیمنٹری کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمیر بن یوسف، کراچی کنگز نے محمد عمر اور جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی، لاہور قلندرز نے افغانستان کے جالات خان، ملتان سلطانز نے عرفات منہاس اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے مبصر خان کو پک کیا۔