سرگودھا ( نمائندہ جنگ ) ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر عرفان فریدنےضلع خوشاب او ربھکر کا دورہ کیا ۔ ڈائریکٹر ہیلتھ نے ڈی ا یچ کیو ہسپتال خوشاب ‘ دیہی مرکز صحت روڈہ اور ضلع بھکر کے دیہی مرکز صحت جنڈانوالہ ‘ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلورکوٹ ‘ ٹی ایچ کیو ہسپتال دریاخان او رڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر میں ڈاکٹرز او رسٹاف کو وزیر اعلیٰ پنجاب او رمحکمہ صحت کے احکامات کے مطابق کام کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ڈاکٹرز ‘ پیرا میڈکس او ردیگر عملہ کی حاضری کو یقینی بنانے ‘ ایمر جنسی او روارڈز میں مریضوں کو بلاتعطل فری ادویات کی فراہمی او رصفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کے علاوہ مریضوں کو ٹھنڈا پانی فراہم کرنیکی بھی ہدایت کی ۔