• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: خودکش حملے میں ملوث دہشتگرد گرفتار، مقدمہ درج

راولپنڈی میں خودکش حملے میں ملوث دہشتگرد گرفتار کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق ملزم کےخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ راولپنڈی کے علاقے سول لائن میں 2009 میں خودکش حملہ ہوا تھا، حملے میں 36 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ دہشتگرد نے راولپنڈی خودکش حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگرد کے دو ساتھی فوجی عدالت سے سزا کے بعد جیل میں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید