• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکوڈک سے پہلی کمرشل پیداوار 2028 میں شروع ہوگی

ریکوڈک سے پہلی کمرشل پیداوار 2028ء میں شروع ہوگی جبکہ ریکوڈک ذخائر کی مدت 40 سال ہوگی۔

بیرک گولڈ کارپوریشن کے سربراہ مارک برسٹو نے بتایا کہ ریکوڈک منصوبے کی فزیبلیٹی اسٹڈیز کی تجدید کا کام شروع کر دیا ہے، یہ فزیبلیٹی اسٹیڈیز 2010 اور 2011 میں کرائی گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ریکوڈک سے سالانہ 80 ملین ٹن کی پروسیسنگ کی جائے گی۔

مارک برسٹو کا کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبے سے ساڑھے 7 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا جبکہ 4 ہزار طویل المدتی نوکریاں پیدا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ یقینی بنا رہے ہیں کہ بلوچستان کو اگلے سال سے فوائد پہنچنا شروع ہوجائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمرشل پیداوار شروع ہونے پر بلوچستان کو سالانہ 50 ملین ڈالر تک رائلٹی ملے گی۔

قومی خبریں سے مزید