• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج عوام کو واضح لائحہ عمل دوں گا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ آج عوام کو واضح لائحہ عمل دوں گا۔

چیئرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت زمان پارک میں اجلاس ہوا، جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ سے اسمبلیوں کی تحلیل پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں دونوں وزرائے اعلیٰ اور اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے ارکان بھی موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ق لیگ نے پنجاب اسمبلی توڑنے سے متعلق اپنی رائے دی، ق لیگ کی قیادت نے اپنے رابطوں اور اہم ملاقاتوں کے بارے میں اعتماد میں لیا۔

ذرائع نے کہا کہ ملاقات میں سیاسی آپشنز کی مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، مسلم لیگ (ق) اسمبلی توڑنے سے متعلق مناسب وقت کے تعین کی خواہاں ہے۔

ق لیگ کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی رائے سامنے رکھ دی، حتمی فیصلے کا اختیار آپ کے پاس ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ آج عوام کو واضح لائحہ عمل دوں گا، ق لیگ اتحادی ہے اور مستقبل میں بھی رہے گی۔

مشاورتی اجلاس میں شاہ محمود قریشی، شبلی فراز، فواد چوہدری، مونس الہٰی، حسین الہٰی اور دیگر بھی شریک تھے۔

قومی خبریں سے مزید