اقوام متحدہ میں بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے مودی کو آئینہ دکھانے پر بھارت میں انتہاپسند تلملا اٹھے۔
مودی کی جماعت بی جے پی نے آج ملک گیر احتجاج کی کال دے دی، ممبئی، پونے، پٹنہ، اڑیسہ، چندی گڑھ، مدھیہ پردیش میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
اقوام متحدہ میں بلاول بھٹو نے بھارتی وزیر خارجہ کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جے شنکر کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ اسامہ بن لادن مر چکا ہے لیکن گجرات کا قصائی زندہ ہے اور وہ بھارت کا وزیراعظم ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ آر ایس ایس کے وزیر خارجہ اور وزیراعظم ہٹلر کے نظریے سے متاثر ہیں۔