لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان پر حملہ تحقیقات میں وفاقی وزراء رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں پیش نہ ہوئے ،ذرائع ن لیگ نے کہا کہ جے آئی ٹی سیاسی بنیاد پر لیگی رہنمائوں کو طلب کر رہی ہے، حملہ کیس سے تینوں رہنمائوں کا کوئی تعلق نہیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے پنجاب حکومت کی تشکیل کردی جے آئی ٹی نے تین وفاقی وزراء وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کو جے آئی ٹی میں طلب کیا تھا ۔