اسلام آباد( مانیٹرنگ نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے کے مسائل کاحل حکومت کی ترجیح ہے،اقتصادی ترقی کیلئے توانائی کے شعبے میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں توانائی کے شعبے کے مسائل کا جائزہ لیا۔اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ توانائی کے شعبے کے مسائل کا حل موجودہ حکومت کی ترجیح ہے، مسائل کے حل سے توانائی کے شعبے کے مالی استحکام اورملکی معاشی ترقی کا حصول ممکن ہے۔ اجلاس میں وزیرخزانہ نے ہدایت کی کہ توانائی کے شعبے کے تمام مسائل کا قابل عمل حل نکالا جائے۔