• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FIA کے اقدامات ناکام ہونے کے بعد اسحاق ڈار کا ہنڈی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (پی پی آئی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہنڈی کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا،وزیر خزانہ نے فیصلہ ہنڈی روکنے کے لیے ایف آئی اے کے اقدامات ناکام ہونے کے بعد کیا۔ کمرشل بنکوں نے بیرون ملک پاکستانیوں کی رقوم ہنڈی کے ذریعے آنے پر 10فیصد زیادہ قیمت دینے کو کاروبار بنا رکھا ہے۔ اوپن مارکیٹ ریٹ 224 روپے 70پیسے کے مقابلے میں کمرشل بنک 255 روپے آفر کر رہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات ایجنٹوں کے ذریعے کمرشل بنک ریٹ پر روپے میں تبدیل کی جارہی ہیں۔ یہ سلسلہ گزشتہ 5ماہ سے جاری ہے۔ اس کاروبار کے باعث براہ راست بنکوں کے ذریعے رقوم کی ترسیل میں نومبر میں 14فیصد کمی آئی۔گزشتہ 5ماہ میں براہ راست ترسیلاتی عمل میں 9.6فیصد کمی آئی۔ نومبر 2022میں آفیشل ذرائع سے 2.1ارب ڈالر ترسیل ہوئے جبکہ گزشتہ سال نومبر میں 2.5ارب ڈاکلر ترسیل ہوئے تھے۔
ملک بھر سے سے مزید