وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے چوہدری شجاعت سے رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کا ٹاسک چوہدری شجاعت کو دینے پر اتفاق کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں چوہدری شجاعت کے گرین سگنل تک پرویز الہٰی سے رابطہ نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری نے صورت حال پر گہری نظر رکھنے کا فیصلہ کیا۔