گجرات (نمائندہ جنگ) ڈنگہ میں گھریلو جھگڑا پر خاوند نے بیوی کو قتل کر ڈالا، بیکنانوالہ میں محمد آصف نے گھریلو جھگڑا پر اپنی بیوی شبنم راحیلہ کو قتل کر دیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور مقتولہ کی ہمشیرہ بیوہ خاتون زبیدہ بیگم کی رپورٹ پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔