گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر اور ڈی سی او محمد عامر جان نے فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ سبزیوں اور فروٹ کی ڈیمانڈ اور سپلائی میں عدم توازن پیدا نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ وزٹ کے دوران ای ڈی او ایگریکلچرل سردار محمد اکبر ، اے سی سٹی عتیق الرحمان ،چیئر مین مارکیٹ کمیٹی رانا انتصار حسین، ای اے ڈی اے مارکیٹ کمیٹی عامر حسین ، ایس ڈی پی او محمد خان ، ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرانوالہ و دیگران موجود تھے ۔