• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول سے اظہار یکجہتی اور بھارتی وزیر اعظم کیخلاف پیپلز پارٹی کا مظاہرہ

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے زیر اہتمام چیئرمین پی پی پی وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے اظہار یکجہتی اور بھارتی وزیر اعظم عالمی دہشت گرد نریندر مودی کے خلاف راولپنڈی پریس کلب کے باہر گزشتہ روز احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرہ کی قیادت صدر پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی راجہ کامران حسین نے کی ۔احتجاجی مظاہرے میں نائب صدر پنجاب ملک خالد نواز بوبی ، جنرل سیکرٹری سٹی راجہ شاہد محمود پپو، سردار قدوس،راجہ محمد علی منہاس، شہزاد بٹ،نذر حسین ،راجہ حمید حسنین، راجہ الطاف حسین، بابر جدون، ممبر پنجاب کونسل بنارس چوہدری نے شرکت کی۔
اسلام آباد سے مزید