• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ سوئی سدرن گیس کمپنی کی کارکردگی سے ناراض

گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو
گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے سوئی سدرن گیس کمپنی  (ایس ایس جی سی) کی کارکردگی پر ناراضی کا اظہار کیا گیا ہے۔

گورنر کامران ٹیسوری سے ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی عمران منیار نے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر گورنر سندھ اور عمران منیار کے درمیان شہریوں کو گیس کی فراہمی، گیس پریشر کو یقینی بنانے اور دیگر متعلقہ امور پر گفتگو ہوئی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ شہریوں کی گیس کی لوڈ شیڈنگ، کم پریشر کی شکایات 100 فیصد درست ہیں، ہر سال سردیوں میں گھریلو صارفین کو گیس کی قلت کا کیوں سامنا کرنا پڑتا ہے؟ اس مسئلہ کا دیرپا حل تلاش کیوں نہیں کیا جاتا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گھریلو اور صنعتی صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ترجمان گورنر سندھ کے مطابق ایم ڈی ایس ایس جی سی نے ملاقات کے دوران کامران ٹیسوری کو اپنی مجبوریاں بتائیں جنہیں گورنر سندھ نے مسترد کر دیا۔

گورنر سندھ نے ایم ڈی کو سوئی سدرن کمپنی کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں اس ضمن میں وفاقی وزیر مصدق ملک اور دیگر متعلقہ حکام سے بھی بات کروں گا۔

قومی خبریں سے مزید