• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری جنرل اسپتال گیا، وہاں مجھے مارا گیا، سید عبدالرشید

سید عبدالرشید نے کہا کہ  میں ایف آئی آر کیلئے جاتا ہوں، میری بات نہیں سنتے۔
سید عبدالرشید نے کہا کہ میں ایف آئی آر کیلئے جاتا ہوں، میری بات نہیں سنتے۔

لیاری سے منتخب ہونے والے سندھ اسمبلی کے رکن سید عبدالرشید کا کہنا ہے کہ  پھٹے ہوئے گریبان کے ساتھ اسمبلی پہنچ گیا ہوں، میں لیاری جنرل اسپتال گیا، وہاں مجھے مارا گیا۔

سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے رکن اسمبلی سید عبدالرشید نے کہا کہ  لیاری سے دستبردار نہیں ہو سکتا، 48 کروڑ روپےکی کرپشن کی گئی ہے۔

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے اسمبلی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ سابق سربراہ انجم رحمان کو ہم نے ہٹا دیا تھا، وہ عدالت گئی تھی وہاں سے انہیں اسٹے مل گیا ہے۔

عذرا پیچو ہو نے کہا کہ رپورٹ کے بعد ان کو ہٹایا، ہم نے اس کے خلاف شو کاز نوٹس لیا تھا، اب اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، اہلکاروں نے بدتمیزی کی ہے۔

 وزیر صحت سندھ نے کہا کہ یہ جو واقعہ ہوا ہے، سید عبد الرشید ایف آئی آر کٹوائیں۔

صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ جو بھی یہ ایکشن چاہتے ہیں ہم کریں گے، ہم بطور سندھ حکومت اس کی مذمت کرتے ہیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

سید عبدالرشید نے کہا کہ  میں ایف آئی آر کیلئے جاتا ہوں، میری بات نہیں سنتے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ کیا یہ ہمارے ایم پی اے کا یہ حال کریں گے؟

قومی خبریں سے مزید