• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کی وزارت اعلیٰ، پی ڈی ایم کا امیدوار کون؟ رابطے تیز

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا امیدوار کون ہوگا؟ آصف زرداری نے اس معاملے پر رابطے تیز کردیے۔

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے معاملے پر آصف زرداری، چوہدری شجاعت حسین اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں رابطے تیز ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری لاہور میں پیپلز پارٹی کو وزارت اعلیٰ دلوانے کےلیے سرگرم ہیں، انہوں نے اپنے امیدوار کے حق میں جوڑ توڑ کےلیے سیاسی شخصیات سے رابطے کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی اہم سیاسی شخصیات کو پی ٹی آئی میں نقب لگانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے اپنا وزن پیپلز پارٹی کے پلڑے میں ڈال دیا۔

اتفاق رائے کی صورت میں اپوزیشن کی جانب سے وزارت اعلیٰ پیپلز پارٹی کو دیے جانے کا امکان ہے جبکہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار ن لیگ سے ہوں گے۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کیلئے جو نام زیر غور ہیں، ان میں سید حسن مرتضی، سید علی حیدر گیلانی اور عثمان محمود کے نام شامل ہیں۔

حتمی نام کا فیصلہ آصف زرداری، چوہدری شجاعت حسین اور نواز شریف کی باہمی رضامندی سے ہو گا۔ 

قومی خبریں سے مزید