اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر پنجاب کی ہدایت پر کل صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے انکار کردیا۔
سبطین خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس چل رہا ہے، اس لیے نیا اجلاس نہیں بلایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ اجلاس اسپیکر نے طلب کیا ہے، جسے گورنر بھی ختم نہیں کرسکتے ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ اسمبلی سیکریٹریٹ گورنر کے طلب کردہ اجلاس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہیں کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا بزنس ہوا تو کل بھی پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔