• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس، ایران کو ڈرونز کے بدلے جدید فوجی مصنوعات دینےکا ارادہ رکھتا ہے، برطانیہ

برطانیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس ڈرونز کے بدلے ایران کو جدید فوجی مصنوعات دینےکا ارادہ رکھتا ہے۔ 

لندن میں برطانوی وزیر دفاع بین ویلس نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس کے بڑے فوجی حمایتیوں میں ایران بھی شامل ہوگیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے روس کو 300 سے زیادہ کامیکاز ڈرونز دیے ہیں۔

برطانوی وزیر دفاع کے مطابق ایرانی ڈرونز کے بدلے روس ایران کو جدید فوجی پرزے اور آلات دے گا۔ ایران کو جدید فوجی آلات ملنے سے مشرق وسطیٰ کی سلامتی کو نقصان پہنچے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ ایران کو جدید فوجی آلات ملنے سے بین الاقوامی سلامتی کو بھی نقصان پہنچے گا۔ 

دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق امریکا اور مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ روس یوکرین میں ایرانی ساختہ ڈرونز استعمال کر رہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق روس اور ایران دونوں امریکا اور مغربی ممالک کےالزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید